the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
ورنگل 18؍فروری (اعتماد نیوز)سینئر کانگریس قائد جناب محمد محمود سابق کاپوریٹر و فلورلیڈر میونسپل کارپوریشن ورنگل نے آج اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کونڈا سریکھا اور کنڈا مرلی کی موجوگی میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیا ر کی ۔اس موقع پر رکن اسمبلی ورنگل ایسٹ کونڈا سریکھا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل حلقہ کی ترقی کانگریس حکومت کے 15سالوں میں انجام نہیں دی گئی وہی ترقیاتی کاموں کو ٹی آر ایس حکومت نے صرف 18ماہ میں کرکے دکھایا ۔ایلم بازار ورنگل میں ٹریبل ایس سدھاکر کی صدارت میں منعقدہ ٹی آر ایس کے جلسہ میں کئی کانگریس کے قائدین اور کارکنوں نے شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پر کونڈا سریکھا نے کہا کہ شہر کی ترقی اپنے ہاتھوں میں ہے ۔جس کے لئے ہر ایک کو سخت محنت کے ذریعہ کے کاموں کو انجام دینے کی ضرورت ہے ۔گزشتہ کے کانگریس قائدین نے 15سالوں تک اس علاقہ میں منتخب ہوتے رہے لیکن ورنگل کی کوئی ترقی نہیں ہوئی ۔یہ لوگ صرف زمینوں کے قبضوں پر زیادہ توجہ دی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی تشکیل کے بعد ورنگل شہر کی ترقی کے لئے ریاستی چیف منسٹر کے سی آر نے کروڑ ہا روپئے منطور کئے ۔اور ان روپیوں سے کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا ۔کئی کام جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی ترقی کے لئے مزید فنڈز جاری ہونے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 50کروڑ روپؤں سے آر او بی برج کی تعمیر کی جارہی ہے ۔گریٹر میونسپل کارپوریشن پر ٹی آر ایس کا جھنڈا لہرائے جائے گا ۔اس موقع پر کونڈا مرلی ایم ایل سی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی تشکیل کے بعد ریاستی حکومت نے اقلیتوں کے لئے کئی ایک



اسکیمات سے روشناس کیا۔انہوں نے کہا کہ غریب لڑکیوں کی شادی میں امدادی طور پر 51ہزار روپئے فراہم کئے جارہے ہیں ۔اسی طرح ایس سی ،ایس ٹی ،اور اب ہر سفید راشن کارڈ ہولڈر کو کلیانہ لکشمی کے ذریعہ 51ہزار روپئے فراہم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ حکومت کے فلاحی اسکیمات سے استفادہ اٹھائیں ۔اس موقع پر محمد محمود سابق کارپوریٹر نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ان سے نا انصافی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ تین مرتبہ کارپوریٹر رہ چکے ہیں ۔اس کے باوجود دومرتبہ کارپوریٹر کامیاب کرنے والے فرد کو ڈپٹی مئیر کا عہدہ دیا گیا جو کہ ایک سینئر قائد سے نا انصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی عہدہ یا لالچ کے لئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ ٹی آر ایس کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیا ر کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ اور کونڈا مرلی پرانے ددست ہیں ۔اس موقع پر محمود کے ساتھ ساتھ دیگر کانگریس قائدین آکولہ اوشا شری ،ایلماں ،اور سینکڑوں حامیوں نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر ایم ایل اے اور ایم ایل سی نے تمام لوگوں کو ٹی آر ایس کا کھنڈوا پہنایا ۔اس پروگرام میں ایربیلی پردیپ کمار ،ٹی رمیش بابو ، محمد سلطان خان ،سید مسعود ،محمد چاند پاشاہ ،سید ذاکر ،محمد صادق ،رحیم النساء ،محمد یعقوب پاشاہ سابق کارپوریٹر ،محمد منا بھائی ،محمد عبدالقہار ،محمد علی انیان مرچنٹ ،محمد عبدالمجید ،شیخ مسیح الدین ،محمد حسین پاشاہ ،سید فاروق ،سید احمد ،سید یسین ،محمد متین ،توٹا ہریش ،سمپت کمار ،ایم پروین ،دیا ساگراور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.